اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ بحرین کی سیکوریٹی فورسز نے کل "سترہ" کے ایک گاؤں میں احتجاجی مظاہرین پر زہریلی گیسوں اور ماٹر گولوں سے حملہ کیا جسکے نتیجے میں ۱۶ سالہ جوان کاظم الحلال نامی اور ۳۶ سالہ ایک شخص شدت سے زخمی ہوگیے۔ جبکہ آل خلیفہ کارندوں نے زخمیوں کو ہسپتال میں منتقل کرنے سے روک دیا۔ مظاہرین حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے جن پر سیکوریٹی فورسز نے حملہ کرکے انہیں منتشر کیا۔اس سے قبل دارالحکومت منامہ میں بھی عوام نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے گذشتہ دوسال میں شہید ہونیوالے مساجد کی تعمیر نو کا مطالبہ کیا۔


